ہوناور:19؍نومبر(ایس اؤ نیوز) ہوناور تعلقہ ہڈین بال کےقریب قومی شاہراہ 206پر جمعرات کی صبح 2بجے ایک کار برج سے گہرے گڑھے میں گرنے سے کارکا ایک مسافر ہلاک ہونےکا واقعہ پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت ادویہ تاجر راہول پاریسمال (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کار میں موجود شیموگہ کےآر پورم کے مکین چیتن موہن لال ، وندنا چیتن اور نیہا زخمی ہوئےہیں۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثہ پیش آنے کا الزام لگاتے ہوئےچیتن کے خلاف مقامی پولس تھانے میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔